ویب ڈیسک: فیصل آبادتھانہ فیکٹری ایریا پولیس کا چوری کے مبینہ ملزم پر بہیمانہ تشدد، پولیس کی جانب سے ملزم پر تشدد کی فوٹیج پبلک نیوز کو موصول ہوگئی۔
ویڈیو میں پولیس اہلکار گرفتار ملزم پر تشدد کرتے نظر آرہا، فوٹیج میں مبینہ ملزم کو رسہ سے لٹکائے اور تشدد کرتے دیکھا جا سکتا ہے ، ملزم کو تشدد سے ادھ موا ہونے پر ایکسرسائز کرواتے دیکھا جا سکتا ہے۔
پولیس اہلکار ہونے والی کسی واردات کا سچ بولنے کا کہہ رہا ہے جس پر تشدد کا شکار ملزم کہہ رہا ہے اُس کو نیچے اتارو بتاتا ہوں۔