ویب ڈیسک:پاکستان تحریک انصاف نے پی پی 87 سے امیدوار کا فیصلہ کرلیا۔یہ سیٹ ملک احمد خان بھچر کو انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت سے سزا سنائے جانے کے بعد خالی ہوئی ہے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے پی پی 87 سے ملک احمد خان بھچر کی اہلیہ کو ٹکٹ دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 87 کی سیٹ ملک احمد خان بھچر کی نااہلی کے بعد خالی ہوئی تھی۔
واضح رہے کہ پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف ملک احمد خان بھچر کو انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت سے 9 مئی 2023 کے مقدمے میں سزا سنائے جانے کے بعد پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کا عہدہ خالی ہونے کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا تھا۔