ایشیاکپ کا وینیوز جاری، پاک، بھارٹ ٹاکرا کہاں ہوگا؟

ایشیاکپ کا وینیوز جاری، پاک، بھارٹ ٹاکرا کہاں ہوگا؟

ویب ڈیسک:ایشین کرکٹ کونسل کے صدر محسن نقوی نے ایشیا کپ کے وینیوز اور میچ ٹائمنگز کا اعلان کردیا، ایشیا کپ کے تمام میچز دبئی اور ابو ظہبی میں کھیلے جائیں گے۔

تفصیلات کےمطابق دبئی اسٹیڈیم ایشیا کپ کے فائنل کی میزبانی کرے گا، 14 ستمبر کو شیڈول پاک، بھارت ٹاکرا دبئی اسٹیڈیم میں ہو گا۔

ایشین کرکٹ کونسل کے صدر محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ایشیا کپ کے میچز  دوران شائقین سے بھرے اسٹیڈیم دیکھنے کے منتظر ہیں ، سنسنی خیز مقابلوں کا بھی شدت سے انتظار ہے۔

ایشیا کپ میں پاکستان گروپ اے میں شامل ہے، پاکستان کے ساتھ گروپ میں بھارت ، یواےای اور عمان کی ٹیم شامل ہیں۔ 

ایشیا کپ میں پاکستان ٹیم گروپ اسٹیج کے تمام میچز دبئی اسٹیڈیم میں کھیلے گی، میچز مقامی وقت کے مطابق 6 بجے شروع ہوں گے۔ 

Watch Live Public News