ویب ڈیسک:سربراہ مسلم لیگ ن محمد نواز شریف کے کزن میاں شاہد شفیع وفات پا گئے، مرحوم شاہد شفیع فیملی کے ہمراہ مری میں قیام پذیر تھے ۔
مرحوم شاہد شفیع کی ڈیڈ باڈی مری سے لاہور منتقل کی جائے گی ، مرحوم کی نماز جنازہ کل اتفاق مسجد میں ادا کی جائے گی ۔
سربراہ مسلم لیگ ن میاں محمد نواز شریف نے شاہد شفیع کے انتقال پر اظہار افسوس کیا۔
میاں محمد نواز شریف نے مرحوم کی مغفرت کی دعا کرتے ہوئے کہا اللہ تعالیٰ درجات بلند فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔