ویب ڈیسک:بھارتی کرکٹ ٹیم کے لیگ اسپنر یوزویندر چہل نے ایک حالیہ پوڈکاسٹ میں انکشاف کیا ہے کہ 2019 کے ورلڈ کپ سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کے ہاتھوں شکست کے بعد انہوں نے ویرات کوہلی کو باتھ روم میں روتےہوئے دیکھا۔
بھارتی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی چہل کے مطابق، وہ لمحہ پوری ٹیم کے لیے انتہائی جذباتی تھا اور تقریباً تمام کھلاڑی اس شکست کے بعد رنج و غم میں مبتلا تھے۔
انہوں نے بتایا کہ ’ میں آخری بلے باز تھا جو کوہلی کے پاس سے گزرا، اس وقت میں نے ان کی آنکھوں میں آنسو دیکھے۔ ٹیم کے تقریباً سبھی کھلاڑی اس وقت روتے ہوئے یا جذباتی نظر آ رہے تھے۔‘
2019 کے ورلڈ کپ سیمی فائنل میں بھارت کو نیوزی لینڈ کے خلاف 18 رنز سے شکست ہوئی تھی، ٹیم انڈیا کا خواب ایک بار پھر ٹوٹ گیا تھا۔ اس میچ میں بھارتی ٹاپ آرڈر صرف 5 رنز پر تین اہم وکٹیں گنوا بیٹھا تھا، جس کے بعد ٹیم دباؤ سے باہر نہ آ سکی۔
یہ پہلا موقع نہیں جب اس تاریخی میچ کے جذباتی پہلو سامنے آئے ہوں۔ اس سے قبل بھی متعدد کھلاڑیوں نے بتایا تھا کہ یہ ہار ٹیم کے لیے ناقابلِ فراموش اور دل توڑ دینے والی تھی۔