ملک میں سونا مزید مہنگا ہوگیا

ملک میں سونا مزید مہنگا ہوگیا

ویب ڈیسک: ملک میں سونےکی فی تولہ  قیمت  میں  آج  ہزاروں  روپےکا  اضافہ  ہوا ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں فی تولہ سونےکی قیمت میں آج 6 ہزار ایک سو  روپےکا اضافہ ہوا ہے۔

6100 روپے اضافے کے بعد ملک میں فی تولہ سونےکی قیمت 3 لاکھ 59 ہزار  روپے ہوگئی ہے۔

10 گرام سونا 5 ہزار 229 روپےکے اضافے کے بعد 3 لاکھ 7 ہزار 784  روپےکا ہوگیا ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونےکا بھاؤ 61 ڈالر مہنگا ہونےکے بعد 3 ہزار 363 ڈالر فی اونس ہوگیا ہے۔

Watch Live Public News