(ویب ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران پر بڑے حملے منسوخ کرنے کا اعلان کردیا گیا۔
ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ انہوں نے ایران پر مجوزہ حملہ منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، تاہم یہ فیصلہ اس شرط سے مشروط ہے کہ ایران کے ساتھ جلد کسی معاہدے تک پہنچا جا سکے۔
امریکی صدر نے کہا کہ اگر تیزی سے معاہدہ ممکن ہوا تو حملہ نہیں کیا جائے گا،اسرائیل بھی اس مؤقف میں امریکا کے ساتھ ہے۔
ٹرمپ نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ ایران اور مشرقِ وسطیٰ کے بعض دیگر ممالک نے امریکا سے حملہ روکنے کی درخواست کی ہے۔
امریکی صدر کا کہنا ہے کہ مجوزہ معاہدے میں آبنائے ہرمز کو فوری، مکمل اور مستقل طور پر کھولنا اور ایران کے جوہری پروگرام سے متعلق خدشات کا خاتمہ شامل ہے۔