میڈیکل کالجز میں داخلوں کیلئے سپریم کورٹ نے بڑا حکم دیدیا

میڈیکل کالجز میں داخلوں کیلئے سپریم کورٹ نے بڑا حکم دیدیا
اسلام آباد ( پبلک نیوز) سپریم کورٹ نے میڈیکل کالجز میں داخلوں کیلئے ایم ڈی کیٹ لازم قرار دیدیا۔ سپریم کورٹ نے ایم ڈی کیٹ کے خلاف دائر اپیلیں خارج کر دیں۔ لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ برقرار۔ تفصیلات کے مطابق عدالت نے میڈیکل طلبہ کی درخواستوں پر تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔ سپریم کورٹ کے مطابق ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کو قانونی تحفظ حاصل ہے۔ نجی میڈیکل کالجز کے داخلے کیلئے بنائے گئے طریقہ کار کا ایم ڈی کیٹ سے تعلق نہیں۔ سپریم کورٹ کے مطابق ایم ڈی کیٹ قانونی تقاضا ہے، باقی تمام ٹیسٹ نجی کالجز کے اپنے ہیں۔ کوئی نجی میڈیکل کالج ایم ڈی کیٹ سے راہ فرار اختیار نہیں کر سکتا۔ جسٹس منصور علی شاہ نے پانچ صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کیا۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔