کسی سے خوفزدہ نہیں،ہمت ہےتوگورنرراج لگا کردکھائیں،سہیل آفریدی

کسی سے خوفزدہ نہیں،ہمت ہےتوگورنرراج لگا کردکھائیں،سہیل آفریدی
کیپشن: کسی سے خوفزدہ نہیں،ہمت ہےتوگورنرراج لگا کردکھائیں،سہیل آفریدی

ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے وفاقی حکومت کو چیلنج کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ہمت ہے تو صوبے میں گورنر راج نافذ کر کے دکھایا جائے، ہم کسی سے خوفزدہ نہیں ہیں۔

میڈیا سے گفتگو میں سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ ’’صوبے میں پہلے ہی بانی پی ٹی آئی عمران خان کا راج ہے، کسی اور راج کی ضرورت نہیں‘‘۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ بند کمروں میں پالیسیاں بنا کر خیبرپختونخوا پر مسلط کرنا چاہتے ہیں، انہیں زمینی حقائق کا ادراک کرنا چاہیے۔

اس سے قبل پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر بھی واضح کر چکے ہیں کہ انہیں صوبے میں گورنر راج کے امکانات نظر نہیں آتے۔

دریں اثنا پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ آئین کے مطابق گورنر راج صرف اُس وقت لگایا جا سکتا ہے جب صوبائی حکومت مکمل طور پر ناکام ہو جائے۔ انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں منتخب وزیر اعلیٰ، کابینہ اور عوام کے منتخب نمائندے موجود ہیں، اس لیے وفاق کو اپنا نمائندہ صوبے پر مسلط کرنے کی کوئی ضرورت نہیں۔

سلمان اکرم راجا کا مزید کہنا تھا کہ سہیل آفریدی بھاری اکثریت سے وزیر اعلیٰ منتخب ہوئے ہیں اور آئین یہی کہتا ہے کہ صوبے کی حکومت عوام کے منتخب نمائندوں کے پاس ہی رہے گی۔

Watch Live Public News