ویب ڈیسک: حکومت نے استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمد کے حوالے سے اسکیموں میں تبدیلیوں پر غور شروع کر دیا ہے، جس میں پرسنل بیگیج اسکیم کو ختم کر کے گفٹ اور ٹرانسفر آف ریزیڈنس اسکیموں کو سخت کرنے کی تجویز ہے۔
وزارتِ تجارت نے اس سلسلے میں ایک سمری تیار کی ہے، جس میں تجویز دی گئی ہے کہ پرسنل بیگیج اسکیم ختم کر دی جائے، جبکہ گفٹ اور ٹرانسفر آف ریزیڈنس اسکیموں کو مزید سخت بنانے کے اقدامات کیے جائیں۔ اس مقصد کے لیے وزارت نے ان اسکیموں کے غلط استعمال کو روکنے کے لیے نئی پالیسیاں مرتب کرنے کی سفارش کی ہے۔
اعلیٰ حکومتی ذرائع کے مطابق، اقتصادی رابطہ کمیٹی (ECC) اس بارے میں حتمی فیصلہ کرے گی۔ ایک اعلیٰ افسر نے بتایا کہ گفٹ اور ٹرانسفر آف ریزیڈنس اسکیموں کو سخت کرنے کے مختلف پہلو زیر غور ہیں، جبکہ پرسنل بیگیج اسکیم کا خاتمہ ممکن ہے۔
یہ تبدیلیاں اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کی جا رہی ہیں کہ استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمد میں کسی قسم کا ناجائز فائدہ نہ اٹھایا جائے، اور اس عمل کو مکمل طور پر شفاف بنایا جائے۔