پاکستان بھر کے طلبا کیلئے بڑی خوشخبری

 پاکستان بھر کے طلبا کیلئے بڑی خوشخبری
کیپشن: اسکالرشپ سے متعلق پاکستان بھر کے طلبا کیلئے بڑی خوشخبری

ویب ڈیسک: ہنرمند پنجاب پروگرام کے تحت پاکستان بھر کے طلبا کے لیے میرٹ پر مبنی اسکالرشپ کارڈ جاری کرنے کا اعلان کیا گیا ہے، جس سے طلبا کو مختلف فائدے حاصل ہوں گے۔

ہنرمند پنجاب کے سوشل میڈیا پیج پر جاری پیغام میں طلبا کو یہ موقع نہ گنوانے کی ترغیب دی گئی ہے۔ پوسٹ میں بتایا گیا ہے کہ وہ طلبا جو اہلیت کے معیار پر پورا اُترتے ہیں، انہیں 100 فیصد مفت آئی ٹی ٹریننگ پروگرام میں شریک ہونے کا موقع ملے گا۔

اس اسکالرشپ کارڈ کے تحت طلبا کو نہ صرف مفت لیپ ٹاپ، سولر پینلز اور ای بائیکس فراہم کیے جائیں گے، بلکہ انہیں اسکالرشپ کی دیگر سہولتیں اور خصوصی تعاون بھی حاصل ہوگا۔ یہ پروگرام خاص طور پر ان طلبا کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے جو اپنی صلاحیتوں کو نکھارنا چاہتے ہیں اور ایک روشن مستقبل کی طرف قدم بڑھانا چاہتے ہیں۔

پوسٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ اسکالرشپ ہر اس طالب علم کے لیے ہے جو اپنی صلاحیتوں کو جدید دور کے تقاضوں کے مطابق اپ گریڈ کرنا چاہتا ہے، چاہے وہ کسی بھی شہر یا گاؤں سے تعلق رکھتا ہو۔

طلبا کو اپلائی کرنے کی ترغیب دی گئی ہے، اور یہ بتایا گیا ہے کہ صرف وہی پرجوش اور حوصلہ مند طلبا یہ اسکالرشپ کارڈ حاصل کر سکیں گے۔ مزید معلومات کے لیے طلبا کو رابطے کے نمبر بھی فراہم کیے گئے ہیں۔

اس پروگرام سے متعلقہ طلبا کو جلدی اپلائی کرنے کی ہدایت دی گئی ہے تاکہ وہ اس زبردست موقع سے فائدہ اٹھا سکیں اور اپنے کیریئر کے لیے ایک مضبوط بنیاد رکھ سکیں۔

Watch Live Public News