مکہ اور مدینہ جانے والے مسافروں کیلئے اہم خبر

مکہ اور مدینہ جانے والے مسافروں کیلئے اہم خبر
کیپشن: مکہ اور مدینہ جانے والے مسافروں کیلئے اہم خبر

ویب ڈیسک: سعودی عرب میں خلیجی ممالک کی دسمبر تعطیلات کے باعث مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں ہوٹلوں کے کرایوں میں نمایاں اضافہ دیکھنے کو ملا ہے۔

سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، حرمین شریفین کے مرکزی علاقوں میں ہوٹلوں کے کرایوں میں نومبر کے مقابلے میں 40 فیصد تک اضافہ ہوا ہے، جس کی وجہ خلیجی ممالک سے آنے والی فیملیز کی ایڈوانس بکنگ ہے۔

مکہ اور مدینہ کے مرکزی علاقوں کے علاوہ، ان شہروں کے مضافات میں واقع ہوٹلوں کے کرایوں میں بھی 15 سے 20 فیصد تک اضافہ ہوا ہے۔

ماہرین کے مطابق قطر، بحرین اور متحدہ عرب امارات میں نیشنل ڈے اور اسکولوں کی تعطیلات دسمبر میں آئی ہیں، جس کی وجہ سے سیکڑوں خلیجی شہریوں اور غیر ملکیوں نے عمرہ اور زیارت کے لیے ایڈوانس بکنگ کروا رکھی ہے، جس کا اثر ہوٹلوں کے کرایوں پر پڑا ہے۔

رپورٹس کے مطابق، خلیجی ممالک کی تعطیلات کا شیڈول جاری ہوتے ہی مکہ اور مدینہ میں موجود ہوٹلوں کی بکنگ 100 فیصد مکمل ہو چکی ہے۔

ماہرین کا خیال ہے کہ ہوٹلوں کے کرایوں میں یہ اضافہ دسمبر کے وسط تک برقرار رہ سکتا ہے، تاہم عمرہ سیزن کی آمد کے ساتھ کرایوں میں ایک بار پھر اضافہ ہو سکتا ہے۔

Watch Live Public News