ویب ڈیسک: ترک وزیرِ توانائی کی جی ایچ کیو آمد، ترک وزیرِ توانائی نے آرمی چیف فیلڈمارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور توانائی کے شعبے میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا، پاک ترکی توانائی تعاون میں توسیع پر اتفاق ہوا۔
دوطرفہ تعلقات مضبوط بنانے اور اسٹریٹجک شراکت داری بڑھانے پر گفتگو کی گئی، دونوں ممالک نے خطے کے استحکام کے لیے مشترکہ کوششیں جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔
فیلڈ مارشل نے پاکستان ترکی برادرانہ تعلقات کو تاریخی اور گہرے روابط پر مبنی قرار دیا، فیلڈ مارشل نے پاکستان کے لیے ترکی کی مستقل حمایت پر اظہارِ تشکر کیا۔
ترک وزیر نے توانائی کے شعبے میں تعاون مزید بڑھانے کی خواہش ظاہر کی، البارسلان بائرک تار نےپاکستان کی خطے میں امن و استحکام کی کوششوں کو سراہا، ملاقات میں پائیدار ترقی کے میدان میں تعاون بڑھانے پر بھی بات چیت کی گئی۔