انتقال کی خبریں، سابق پاکستانی کرکٹر معین خان کی ویڈیو منظرعام پر آگئی

انتقال کی خبریں، سابق پاکستانی کرکٹر معین خان کی ویڈیو منظرعام پر آگئی

ویب ڈیسک:پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق وکٹ کیپر اور اعظم خان کے والد معین خان نے اپنے انتقال کی خبریں ملتے ہی سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں ایسی من گھڑت افواہوں کی ترید کی۔ 

سابق پاکستانی کرکٹر معین خان نے سوشل میڈیا پر چلنے والی جھوٹی خبروں کی تردید کی اور ویڈیو بیان کے ذریعے اپنی خیریت کے حوالے سے بتایا۔

آج صبح سے معین خان کے انتقال کی افواہیں زیر گردش تھیں، جس پر انہیں ویڈیو بیان جاری کرنا پڑا۔

اپنے بیان میں انہوں نے ان جھوٹی خبروں پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ صبح سے میرے انتقال کی ایک افواہ گردش کر رہی ہے جن صاحب نے بھی یہ حرکت کی ہے انہوں نے نہایت ہی غیر ذمہ داری کا ثبوت دیا ہے۔

معین خان نے کہا کہ وہ مکمل صحت مند اور بالکل خیریت سے ہیں۔ یاد رہے کہ بھارتی میڈیا نے دھرمیندر کی موت کی خبر تصدیق کے بغیر چلائی تھی جسے شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

Watch Live Public News