(ویب ڈیسک ) آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے دنیا کی کٹھن ترین فوجی مقابلے میں کامیابی پر ٹیم کو مبارکباد دی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے کیمبرین پیٹرول میں حصہ لینے والی ٹیم نے ملاقات کی۔ آرمی چیف اور پاک فوج کی کیمبرین پیٹرول ٹیم کی ملاقات جی ایچ کیو راولپنڈی میں ہوئی۔
ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ آرمی چیف نے دنیا کی کٹھن ترین فوجی مقابلے میں کامیابی پر ٹیم کو مبارکباد دی۔انہوں نے غیرمعمولی جسمانی برداشت، حربی مہارت، اور شاندار ٹیم ورک کو سراہا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے ٹیم کی محنت، لگن اور سخت تربیت کو سراہا۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ کامیابی نہ صرف قوم کے لیے باعثِ فخر ہے بلکہ پاک فوج کے معیارِ عظمت کی توثیق بھی ہے۔
ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ کیمبرین پیٹرول میں کامیاب ہونے والی ٹیم نے آرمی چیف سے اظہار تشکر کیا۔