ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں بارش کی پیشگوئی

ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں بارش کی پیشگوئی
لاہور: ( پبلک نیوز) محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کا سلسلہ بدھ کی شام ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں داخل ہوگا۔ جس کے باعث خیبرپختو نخوا، اسلام آباد، پنجاب، کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی توقع ہے۔ بدھ سے جمعرات کے دوران اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک، چکوال، گلگت بلتستان، چترال، دیر، سوات، مالاکنڈ، کوہستان، شانگلہ، بونیر، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، صوابی، مردان، نوشہرہ، پشاور، چارسدہ، باجوڑ، کرم، وزیرستان، کوہاٹ، میانوالی، سرگودھا، فیصل آباد، جھنگ، خوشاب، بھکر، لیہ، اوکاڑہ اور ساہیوال میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی سے درمیانی بارش کی پیشگوئی ہے۔ اس کے علاوہ کشمیر، جہلم، منڈی بہاء الدین، حافظ آباد، گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، قصور اور شیخو پورہ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ درمیانی بارش کا امکان ہے۔ اس دوران چند مقا مات پر ژالہ باری کی بھی توقع ہے۔ بدھ سے جمعرات کے دوران مری، گلیات، نتھیا گلی، کاغان، ناران، دیر، سوات، شانگلہ، بونیر، نیلم ویلی، باغ، حویلی، استور اور ہنزہ میں ہلکی اور بعض مقامات پر درمیانی برفباری کی توقع کی جا رہی ہے۔ کراچی سمیت صوبہ سندھ کے ساحلی علاقوں، صوبہ بلوچستان کے وسطی علاقے، ساحلی پٹی اور جنوبی پنجاب میں آندھی، گرد آلود ہوائیں اور جھکڑ چلنے کا امکان ہے۔ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہا۔ تاہم استور 05 اور کالام میں 04 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔ جبکہ استور، کالام میں 02انچ، بگروٹ اور مری میں ہلکی برفباری ہوئی۔ لہہ، کالام منفی 12، گوپس منفی 08، سکردو منفی 06، زیارت، قلات، پارا چنار منفی 05، استور، بگروٹ، ہنزہ، مالم جبہ منفی 04، پلوامہ، شوپیاں، بارہ مولہ منفی 03، چترال، دیر، دروش، راولا کوٹ منفی 02، میر کھانی اور اننت ناگ میں منفی 01 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔