مغربی ہوائیں پاکستان میں داخل، ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کی پیشگوئی

مغربی ہوائیں پاکستان میں داخل، ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کی پیشگوئی
کیپشن: مغربی ہوائیں پاکستان میں داخل، ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کی پیشگوئی

ویب ڈیسک: مغربی ہوائیں پاکستان میں داخل ہوگئی ہیں، جس کے باعث محکمہ موسمیات نے آج سے ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون بارشوں کا آخری اسپیل آج دوپہر کے بعد شروع ہونے کا امکان ہے، جس کے تحت اسلام آباد، راولپنڈی اور گردونواح میں تیز ہواؤں، گرج چمک اور موسلادھار بارش متوقع ہے۔

مری، گلیات، کشمیر اور گلگت بلتستان کے بالائی علاقوں میں بھی بارش کا امکان ہے۔ بارشوں کے باعث پہاڑی علاقوں میں موسم مزید سرد اور خنک ہونے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

خیبرپختونخوا کے اضلاع دیر، سوات، کوہستان، بٹگرام، پشاور، نوشہرہ، ایبٹ آباد اور مانسہرہ میں بھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش متوقع ہے۔

پنجاب کے علاقوں جہلم، چکوال، اٹک، سیالکوٹ اور گجرات میں بھی بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

دوسری جانب سندھ اور بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم رہنے کی توقع ہے، تاہم ساحلی علاقوں میں مطلع جزوی ابرآلود رہ سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ بارشوں کا یہ سلسلہ 6 ستمبر تک جاری رہ سکتا ہے۔ اس دوران بالائی اور پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔

Watch Live Public News