ڈسکہ ( پبلک نیوز) ن لیگی راہنماء رانا مشہود نے کہا ہے کہ مہنگائی مارچ کی کال پی ڈی ایم کی ہے جمعیت علماء اسلام لیڈ کررہی ہے۔ مہنگائی مارچ کیلئے رہبر کمیٹی کے ذریعے سب رابطے میں ہیں۔ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میٹنگز جاری ہیں فروری کے آخر تک پی ڈی ایم کی تمام جماعتوں کی حکمت عملی سامنے آجائے گی۔ پی ڈی ایم کے ڈر سے حکومت پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کرسکی۔ ن لیگ پی ڈی ایم کے مہنگائی مارچ کیلئے پوری طرح تیار ہیں۔ ایسا مہنگائی مارچ ہوگا جس میں سب کچھ الٹ کر رہ جائے گا۔ مہنگائی کے ساتھ ساتھ اس وقت ملکی سالمیت داؤ پر لگ چکی ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ اسٹیٹ بنک عملی طور پر آئی ایم ایف کے کنٹرول میں جاچکا ہے۔ ریاست کے اداروں پر انکو بٹھایا گیا جن کا پاکستان سے کوئی لینا دینا ہی نہیں۔ یہ لوگ بیگ بھر کر فرار ہو جائیں گے۔ شہزاد اکبر جیسے لوگوں کو ای سی ایل پر ڈال کر احتساب کیا جائے۔ پیپلز پارٹی اگر کچھ غلط کرےگی تو عوام پہلے سے زیادہ برے طریقے سے مسترد کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ خان جس کا نوٹس لیتا ہے اسکا بیڑہ غرق کردیتا ہے۔ عوام دعا کررہے ہیں کہ عمران خان کوئی اور نوٹس نہ لے۔ عمران خان نے ایک بھی نیا ہسپتال بنانے کی بجائے شہباز شریف کا ہیلتھ سیکٹر تباہ کیا۔ ایوب خان ضیاء الحق پرویز مشرف کے صدارتی نظام میں جو ملک کے ساتھ ہوا وہ سب نے دیکھا۔ صدارتی نظام کی باتیں کرنے والے ملک اور جمہوریت کے دشمن ہیں۔ ان کا بھی کڑا احتساب ہونے کا وقت آگیا ہے۔