وزیراعلیٰ پنجاب نے بارتھی میں9 پراجیکٹس کا سنگ بنیاد رکھ دیا

وزیراعلیٰ پنجاب نے بارتھی میں9 پراجیکٹس کا سنگ بنیاد رکھ دیا
پبلک نیوز: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے بارتھی میں 5 ارب78 کروڑ روپے کے 9 پراجیکٹس کا افتتاح کیا اور سنگ بنیاد رکھ دیا۔ تفصیلات کے مطابق تونسہ شریف میں وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے زین سے بارتھی تک سڑک کی مرمت اور نالہ سنگھڑ پر پل کی تعمیرکے منصوبے کا افتتاح کیا۔ شریف زین بارتھی سڑک کی تعمیر مرمت او رنالہ سنگھڑ پر پل 71کروڑ 18 لاکھ روپے کی لاگت سے تعمیر ہوا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کوہ سلیمان ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کے تحت 7 منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔ کوہ سلیمان ڈویلپمنٹ کے تحت 7ترقیاتی منصوبوں پر 5ارب سے زائد لاگت آئے گی۔ تونسہ شریف تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال بارتھی کی 60بیڈ تک اپ گریڈیشن کی جائے گی۔ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال بارتھی کی اپ گریڈیشن پر 32کروڑ 35لاکھ روپے لاگت آئے گی۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کوہ سلیمان میں سول وٹرنری ڈسپنسریوں کے قیام کے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا۔ کوہ سلیمان میں 11کروڑ روپے کی لاگت سے سول وٹرنری ڈسپنسریاں قائم کی جائیں گی۔ وزیراعلیٰ نے بارڈر ملٹری پولیس چیک پوسٹ اور تھانوں کے منصوبوں کا بھی سنگ بنیاد رکھا۔ ڈیرہ غازی خان ضلع میں 7 بارڈر ملٹری پولیس چیک پوسٹ اور تھانے 12کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر ہوں گے۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔