پی ٹی آئی ارکان جلسہ سے غائب، فیاض الحسن چوہان خالی کرسیوں سے خطاب کرتے رہے

پی ٹی آئی ارکان جلسہ سے غائب، فیاض الحسن چوہان خالی کرسیوں سے خطاب کرتے رہے
لاہور ( پبلک نیوز) وزیر جیل خانہ جات فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ نوازشریف نیلسن منڈیلا نہیں گوالمنڈیلا ہیں۔ میڈیا کو بتایا جا رہا کہ نواز شریف کو ٹاکا سابو نام کی بیماری ہوگئی۔ وزیر جیل خانہ جات فیاض الحسن چوہان نے راولپنڈی آفندی کالونی میں جلسے کا انقعاد کیا۔ جلسہ گاہ میں فیاض الحسن چوہان تقریر سے خطاب کرتے رہے لیکن پیچھے کارکنان غائب رہے۔ جلسہ گاہ میں کرسیاں خالی رہی اورفیاض الحسن چوہان تقریر کرتے رہے۔ جلسے کا وقت 3 بجے کا دیا گیا لیکن لوگوں کی کم تعداد کے باعث جلسے کو ڈلے کیا گیا۔ جلسہ 4 بجے شروع کیا گیا لیکن کارکنان جلسہ گاہ نہ پہنچے۔ فیض الحسن چوہان خالی کرسیوں سے خطاب کرتے رہے۔ صوبائی وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے اپنے حلقہ میں سوئی گیس پراجیکٹ سمیت دیگر ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کردیا۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کی بیٹی نے کہا کہ نواز شریف نیلسن منڈیلا آرہے رہے ہیں جبکہ میں کہتا ہوں نیلسن منڈیلا نہیں بلکہ نواز شریف گوالمنڈیلا ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ میڈیا کو بتایا جا رہا ہے نواز شریف کا ٹاکاسابو نام کی بیماری ہوگی ہیں ان کو یہ نہیں پتا نہیں یہ افریقی کے بندروں کی بیماری ہے۔ شہباز شریف نے پچھلے دنوں ایک شوشہ چھوڑا کہ ہماری ڈیل ہوگی ہے۔ ان کی کسی سے بھی کوئی ڈیل نہیں ہوئی۔ متعلقہ ادارے نے تردید کی کہ ہمارا سیاست سے کوئی تعلق نہیں۔ مریم کہتی ہے کہ لندن میں کیا پاکستان میں میری کوئی پراپرٹی نہیں ہے۔ مریم صفدر صاحبہ سب پاکستان کی عوام کے سامنے آچکا ہے۔ مولانا زرداری اور نواز شریف مفرور الدین ارطغرل نے اربوں کھربوں ڈالر قرضہ لیا جبکہ ان کا لیا ہوا قرضہ عمران نے 3 سالوں میں 32 ارب ڈالر واپس کیا۔ پچھلے ایک سال آل پاکستان لوٹ مار ایسوسی ایشن مہنگائی کا رونا رو رہی ہیں۔ کرونا کی وجہ سے پاکستان میں کیا پوری دنیا میں مہنگائی کا طوفان آیا۔ مہنگائی کے خلاف امریکہ، کیینڈا، برطانیہ سمیت دیگر ممالک میں مظاہرے کیے گئے۔ اپنے حلقے میں ترقیاتی کاموں کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ حلقہ کے عوام کے لیے پونے 2 ارب روپے کی مالیت منصوبے مکمل کیےہیں۔ 6 سو فٹ گہرائی کے44 نئے ٹیوب ویل کی تنصیب سابقہ حکومت 3سو فٹ بور کی مالیت کم لاگت سے مکمل کیے۔ پاکستان میں وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت نے معیشت کو استحکام دے کر پوری دنیا میں مثال قائم کی ہے۔ عثمان بزدار کی قیادت میں پنجاب کی تاریخ میں عوامی فلاح و بہبود کے لیے ریکارڈ ترقیاتی منصوبوں مکمل کیے گئے۔ حالیہ سروے کے مطابق وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نمبر ون وزیراعلی ہیں۔

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔