نجی یونیورسٹی کی طالبہ کیساتھ ساتھی طالبعلم اور اُسکے دوست کی اجتماعی زیادتی ، ویڈیو بنائی

نجی یونیورسٹی کی طالبہ کیساتھ ساتھی طالبعلم اور اُسکے دوست کی اجتماعی زیادتی ، ویڈیو بنائی
کیپشن: Rape incident
سورس: ویب ڈیسک

(ویب ڈیسک)وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں نجی یونیورسٹی کی طالبہ کو ساتھی طالب اور اس کے دوست نے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد تھانہ شالیمار کی حدود میں نجی یونیورسٹی کی طالبہ کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا ، واقعہ سیکٹر ای الیون ٹو کے فلیٹ میں پیش آیا۔

پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا ہے ، جس میں کہا ہے کہ ساتھی طالب علم ظہیر اور اس کے دوست دانیال نے زیادتی کی، ویڈیو بنائی۔  طالبہ کی درخواست پر شالیمار پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

ترجمان پولیس نے بتایا کہ طالبہ کےساتھ زیادتی میں ملوث 2ملزمان گرفتار کرلیا ہے ، ملزمان طالبہ کو زیادتی کے بعد دھمکیاں دےرہےتھے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ لڑکی کے ساتھ زیادتی کا مقدمہ تھانہ شالیمار میں درج ہے، گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

Watch Live Public News