اسلام آباد پولیس کا بڑا ایکشن ، 50 ہزار سے زائد  پتنگیں قبضے میں  ،  ملزم گرفتار

اسلام آباد پولیس کا بڑا ایکشن ، 50 ہزار سے زائد  پتنگیں قبضے میں  ،  ملزم گرفتار

(ویب ڈیسک )   اسلام آباد پولیس پتنگ بازوں کے خلاف ان ایکشن، 50 ہزار سے زائد   پتنگیں قبضے میں لے کر   ملزم کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق تھانہ شہزاد ٹاون پولیس  نے پتنگ فروشوں کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن کیا۔اس دوران  50 ہزار سے زائد پتنگیں قبضے میں لے کر ملزم کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ   پولیس نے بھاری تعداد میں دھاتی ڈور بھی قبضے میں لے لی۔ اسلام آباد پولیس نے ضلع بھر میں پتنگ بازی و فروشی کے خلاف مہم شروع کررکھی ہے۔

ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ پتنگ بازی کے دوران قاتل ڈور کئی معصوم جانیں لے چکی ہے۔اس خونی کھیل کی اسلام آباد میں ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔ اسلام آباد پولیس کی کوئیک ریسپانس ٹیمیں ضلع بھر میں متحرک ہیں۔ شہریوں سے گزارش ہے کہ اس مہم میں اسلام آباد پولیس کا ساتھ دیں۔

Watch Live Public News