ویب ڈیسک: سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز کا بلوچستان میں فتنہ الہندوستان کے حملہ آور دہشتگردوں کے خلاف سینیٹیائزیشن آپریشنز جاری ہیں۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق گزشتہ رات تعاقبی آپریشنز کے دوران مزید 22 دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا گیا ہے۔ گزشتہ 3 روز کے دوران کئے جانے والے آپریشنز میں کم سے کم کل ملا کر 177 دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا جا چکا ہے ۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز بشمول انٹیلیجنس ایجنسیز اور پولیس مختلف جگہوں پر فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں اور سہولت کاروں کے خلاف مزید گھیرا تنگ کر رہی ہیں ۔ دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کے مزید نقصانات اور ہلاکتوں کی بھی اطلاعات ہیں۔