ویب ڈیسک: عالمی منڈی میں سونے کی قیمت کریش کرجانے کے بعد مقامی منڈی میں سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک مرتبہ پھر ہزاروں روپے کی کمی کردی گئی۔
صرافہ بازار ایسوسی ایشن کیجانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 21ہزار500روپے کی کمی کردی گئی ہے۔ جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 5لاکھ روپے سے نیچے آگئی۔ سونے کی فی تولہ قیمت 4لاکھ 90ہزار362روپے ہوگئی۔
اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت میں 18ہزار433روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ سونے کی دس گرام قیمت 4لاکھ 20 ہزار406روپے ہو گئی ہے۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں 215ڈالرزکمی سے فی اونس سونا 4676 ڈالر پر آگیا۔
سونے کی فی اونس قیمت میں تقریباً 10 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔
عالمی منڈی میں چند دنوں کے دوران سونا ایک ہزار ڈالر فی اونس سستا ہوا ہے۔
601 روپے کمی سے ایک تولہ چاندی کی قیمت 8ہزار405 روپے ہو گئی ہے۔