ویب ڈیسک: عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں حالیہ کمی کے اثرات بٹ کوائن پر بھی نظر آنے لگے ہیں۔ بٹ کوائن کی قیمت 77 ہزار ڈالر سے نیچے گر گئی ہے، جس کے نتیجے میں ایک ہفتے میں اس کی قیمت میں 13 فیصد سے زائد کی کمی دیکھنے کو ملی ہے۔
گزشتہ 6 ماہ میں بٹ کوائن کی بلند ترین قیمت ایک لاکھ 26 ہزار ڈالر کے قریب تھی، تاہم اس وقت سے اس کی قیمت میں 49 ہزار ڈالر سے زائد کی گراوٹ آ چکی ہے۔ ماہرین اقتصادیات کا کہنا ہے کہ عالمی مالیاتی بازاروں میں عدم استحکام اور سرمایہ کاروں کی جانب سے احتیاطی اقدامات کے سبب کریپٹو کرنسی کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ دیکھنے کو مل رہا ہے۔