ٹیموتھی شلمیٹ نے کائیلی جینر کیساتھ شادی کا اشارہ دیدیا

ٹیموتھی شلمیٹ نے کائیلی جینر کیساتھ شادی کا اشارہ دیدیا
کیپشن: ٹیموتھی شلمیٹ نے کائیلی جینر کیساتھ شادی کا اشارہ دیدیا

ویب ڈیسک: معروف فرانسیسی اداکار ٹیموتھی شلمیٹ نے سوشل میڈیا انفلوئنسر کائیلی جینر کے ساتھ شادی کے اشارے دیے ہیں، جس سے ان دونوں کے رومانس کی افواہیں مزید زور پکڑ گئیں۔

غیر ملکی خبررساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق، ایک انٹرویو کے دوران جب اداکار سے ان کی گرل فرینڈ کے بارے میں سوال کیا گیا، تو انہوں نے جواب دیا "جی ہاں"۔ جب ان سے شادی کے بارے میں پوچھا گیا، تو پہلے ہچکچائے اور پھر مسکراتے ہوئے جواب دیا "جی ہاں"۔

میزبان کے سوال پر کہ "کیا ہمیں شادی میں مدعو کیا جائے گا؟" تو شلمیٹ نے مزاحیہ انداز میں کہا، "ہم سے کیا مراد ہے؟ آپ سب؟" جس پر محفل میں ہنسی کا طوفان آ گیا۔

یاد رہے کہ ٹیموتھی شلمیٹ اور کائیلی جینر 2023 سے خاموشی سے ڈیٹنگ کر رہے ہیں اور پہلی بار بیونسے کے کنسرٹ میں عوامی طور پر ایک ساتھ نظر آئے تھے۔ ذرائع کے مطابق ان کا تعلق بہت سنجیدہ ہے اور افواہیں ہیں کہ وہ اس سال منگنی کر سکتے ہیں۔

حال ہی میں، شلمیٹ نے ’مارٹی سپریم‘ میں بہترین اداکار کا ایوارڈ حاصل کیا، اور اس موقع پر کائیلی جینر کی محبت اور حمایت کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔ ان کی شادی کی افواہیں سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہیں، جہاں مداح ان کے تعلقات پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔

Watch Live Public News