(ویب ڈیسک) 5 فروری کو یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کردیا گیا۔
5 فروری بروز جمعرات ملک بھر میں عام تعطیل ہو گی،اس حوالے سے کابینہ ڈویژن نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق یوم یکجہتی کشمیر پر ملک بھر میں عام تعطیل ہو گی۔ملک بھر میں صبح 10 بجے کشمیریوں سے اظہارِ یکجہتی کے لیے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی جائے گی۔
