ویب ڈیسک: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے لیبیا کے فیلڈ مارشل خلیفہ ابو القاسم کی ملاقات۔ لیبیا کے ڈپٹی کمانڈر انچیف لیفٹیننٹ جنرل صدام خلیفہ بھی ان کے ہمراہ تھے۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی، علاقائی سیکیورٹی اور پیشہ ورانہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں دونوں ممالک کی افواج کے درمیان تعاون اور روابط بڑھانے پر زور دیا گیا۔ فیلڈ مارشل نے دوطرفہ تعلقات مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان لیبیا میں امن، استحکام اور ادارہ جاتی ترقی کی حمایت جاری رکھے گا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق نور خان ایئربیس آمد پر لیبیا کے وفد کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ لیبیا کے سربراہ نے جی ایچ کیو میں یادگارِ شہداء پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔ ملاقات خوشگوار اور تعمیری ماحول میں ہوئی۔