(ویب ڈیسک ) محکمہ داخلہ سندھ نے لائسنس یافتہ اسلحہ رکھنے والوں کے لیے اہم فیصلہ کرلیا۔
محکمہ داخلہ سندھ نے اسٹینڈنگ آرڈر جاری کردیا ہے۔ جس کے تحت سندھ میں کمپیوٹرائزڈ اسلحہ لائسنس رکھنے والوں کو اسلحہ ساتھ رکھنے کی اجازت دیدی گئی۔شہری لائسنس یافتہ اسلحہ خفیہ طور پر ساتھ رکھ سکیں گے۔ اضافی کیری پرمٹ کی شرط ختم کردی گئی تاہم اسلحہ کی نمائش یا لہرانے کی اجازت نہیں ہوگی۔
محکمہ داخلہ سندھ کے مطابق فیصلہ شہریوں کے بہترین مفاد میں کیا گیا۔