(ویب ڈیسک ) سانحہ بھاٹی گیٹ کے بعد مصطفی آباد میں 3 سالہ بچہ مین ہول میں گر کر جاں بحق ہوگیا۔
قصور کے علاقے مصطفی آباد میں بلدیہ کی غفلت معصوم کی جان لے گئی۔3سالہ علی کھیلتے ہوئے کھلے گڑ میں گر کر جاں بحق ہوگیا۔
راہ گیروں نے بچے کو کئی فٹ گہرے مین ہول سے نکالا ۔ بچے کو طبی امداد کے لیے نجی اسپتال منتقل کیا گیا مگر جانبر نہ ہو سکا ۔