خواجہ سراؤں نے نوجوان کی پٹائی کردی

خواجہ سراؤں نے نوجوان کی پٹائی کردی
رحیم یار خان ( پبلک نیوز) پولیس کے خلاف احتجاج سے کیوں روکا، خواجہ سراؤں نے نوجوان کی پٹائی کردی۔ تفصیلات کے مطابق خواجہ سراء کی دوکان پر پولیس کی مبینہ ملی بھگت سے قبضہ۔ خواجہ سراؤں پولیس چوکی کے باہر احتجاج نعرے بازی پولیس کا راستہ بند کر دیا۔ پولیس کے خلاف احتجاج سے روکنے پر خواجہ سراؤں نے نوجوان کو تھانے کے باہر دھو ڈالا۔ خواجہ سراؤں کی نوجوان سے ہاتھا پائی اور درگت کی فوٹیج سامنے آگئی۔ ترجمان پولیس کے مطابق سراء کی دوکان پر قبضہ کے معاملے کی تحقیقات جاری ہیں۔ خواجہ سراؤں کی درخواست موصول ہونے پر کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔