2022 میں کافی مشکل وقت سے گزری، ثانیہ مرزا

2022 میں کافی مشکل وقت سے گزری، ثانیہ مرزا
بھارت کی ٹینس اسٹار اور پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا نے نئے سال کی آمد پر ایک پوسٹ شیئر کی ہے ، جس کی وجہ سے ان کے مداحوں میں ایک مرتبہ پھر سے تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق ویڈیو شیرنگ ایپ انسٹاگرام اکاؤنٹ سے نیو ایئر کے موقع پر ثانیہ نے 2022 کی کچھ تصاویر شیئر کیں ۔ ثانیہ نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا تھا کہ میرے پاس 2022 کیلئے کوئی بہت طویل اور اچھا کیپشن تو نہیں ہے لیکن کچھ اچھی سیلفیاں ہیں ۔
View this post on Instagram

A post shared by Sania Mirza (@mirzasaniar)

ٹینس اسٹار نے اپنے مداحوں کو نئے سال کی مبارکباد دی اور لکھا کہ 2022 میں کچھ مواقع پر مجھے کافی مشکل وقت سے بھی گزرنا پڑا لیکن اب میں نے سب سنبھال لیا ہے۔ ثانیہ مرزا نے شکرگزار کا ہیش ٹیگ اپنی پوسٹ میں استعمال کرتے ہوئے ایک اور ہیش ٹیگ لکھا (You Can't Handle The Truth) جس کا مطلب ہے کہ آپ سچ کو برداشت نہیں کرسکتے۔ اس پوسٹ میں قابل غور بات یہ ہے کہ ثانیہ مرزا نے اپنی پوسٹ میں جتنی بھی سیلفیاں شیئر کیں ہیں ، ان میں سے کسی ایک میں بھی شعیب ملک موجود نہیں ہیں جس پر پوسٹ کے کمنٹ سیکشن میں صارفین نے ان سے یہ سوال بھی کیا ۔ خیال رہے کہ ثانیہ مرزا اور شعیب ملک 12 اپریل 2010 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔ گذشتہ کچھ دنوں سے دونوں کی علیحدگی کی افواہیں سرگرم ہیں ، اسی حوالے سے دونوں میں سے کسی نے اب تک بات نہیں کی ہے ۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔