پاکستان کی بنگلہ دیشی ایئرلائن کو براہ راست پروازوں کی اجازت

پاکستان کی بنگلہ دیشی ایئرلائن کو براہ راست پروازوں کی اجازت
کیپشن: پاکستان کی بنگلہ دیشی ایئرلائن کو براہ راست پروازوں کی اجازت

ویب ڈیسک: پاکستان نے برطانوی ایئرلائن کے بعد بنگلادیش کی قومی فضائی کمپنی بیمان ایئرلائن کو بھی براہِ راست پروازوں کی اجازت دے دی ہے۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) کے مطابق بیمان بنگلادیش ایئرلائن کو ڈھاکا سے کراچی کے لیے براہِ راست پروازیں چلانے کی منظوری دی گئی ہے۔ بنگلادیشی ایئرلائن کو تین ماہ کی مدت کے لیے، 30 مارچ تک پروازوں کی اجازت دی گئی ہے۔

سی اے اے کے مطابق اس دوران بیمان ایئرلائن منظور شدہ فضائی روٹ کے تحت پاکستان کی فضائی حدود استعمال کر سکے گی۔

اس سے قبل پاکستان نے برطانیہ کی ایئرلائن نورس اٹلانٹک کو بھی پروازوں کی اجازت دی تھی۔ وزیر دفاع خواجہ آصف کے مطابق نورس اٹلانٹک ایئرلائن لندن، مانچسٹر اور برمنگھم سے پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد کے لیے براہِ راست فضائی سروس کا آغاز کرے گی۔

فضائی ماہرین کے مطابق نئی بین الاقوامی پروازوں کی اجازت سے پاکستان اور دیگر ممالک کے درمیان سفری سہولیات میں اضافہ ہوگا اور فضائی روابط مزید مضبوط ہوں گے۔

Watch Live Public News