(ویب ڈیسک ) نرسنگ طالبات بھی اب ہزاروں روپے فیس ادا کرکے تعلیم حاصل کریں گی ۔ نرسنگ طالبات کا ماہانہ وظیفہ بھی ختم کر دیا گیا ۔ نرسنگ طالبات کو سرکاری ہاسٹل کے واجبات بھی ادا کرنا ہونگے۔
تفصیلات کے مطا بق پنجاب حکومت نے نرسنگ کالجز میں داخلوں کی پالیسی جاری کر دی ہے۔ایف ایس سی میں 50 فیصد نمبرز کی حامل طالبات نرسنگ میں داخلے کی اہل ہونگی۔
نرسنگ کالجز میں داخلہ کیلئے پنجاب کے ڈومیسائل کی شرط لازم قرار دیدی گئی۔شاہدرہ ٹیچنگ ہسپتال کے نرسنگ کالج میں صرف مرد طلبا داخل ہونگے ۔
پنجاب بھر کے سرکاری نرسنگ کالجز میں 3100 سیٹیں مارننگ 3000 ایوننگ شفٹ میں مختص کی گئی ہیں ۔ٹیچنگ ہسپتالوں سے منسلک نرسنگ کالجز میں مارننگ اور ایوننگ شفٹ میں 100، 100 سیٹیں مختص ہیں جبکہ ڈسٹرکٹ ہسپتالوں سے منسلک نرسنگ کالجز میں 50، 50 سیٹیں دونوں شفٹوں کیلئے مختص کی گئی ہیں ۔