ویب ڈیسک: پنجاب انوائرنمنٹل پروٹیکشن ایجنسی ( ای پی اے پنجاب) کی جانب سے گاڑیوں کے گرین اسٹیکرز کی مدت میں توسیع کردی گئی۔
31 دسمبر 2025 تک کارآمد اسٹیکرز رکھنے والی گاڑیوں کو رعایت دی گئی ہے، گاڑیوں کے گرین اسٹیکرز اب 30 جون 2026 تک قابلِ قبول ہوں گے۔
ای پی اے پنجاب کے مطابق شہریوں کو سہولت فراہم کرنے کے لیے فیصلہ کیا گیا، ماحولیاتی قوانین کے تحت گاڑیوں کی جانچ کا عمل جاری رہے گا۔