یو اے ای میں سرکاری اسکولوں کے اوقات کار تبدیل

یو اے ای میں سرکاری اسکولوں کے اوقات کار تبدیل

ویب ڈیسک:متحدہ عرب امارات کی وزارتِ تعلیم نے ملک بھر کے سرکاری اسکولوں میں جمعہ کے دن اسکول کے اوقات میں تبدیلی کا اعلان کر دیا ہے، نئے اوقات کار 9 جنوری 2026 سے نافذ العمل ہوں گے۔ 

وزارتِ تعلیم کے مطابق یہ فیصلہ ملک بھر میں جمعہ کی نماز کے اوقات میں کی جانے والی تبدیلی کے بعد کیا گیا ہے، تاکہ تعلیمی نظام اور مذہبی فرائض کے درمیان بہتر ہم آہنگی پیدا کی جا سکے،اس اقدام کا مقصد طلبہ اور اسکول عملے کو بغیر کسی تعلیمی نقصان کے اپنے مذہبی فرائض ادا کرنے کا موقع فراہم کرنا ہے۔

نئے شیڈول کے تحت جمعہ کے روز تمام سرکاری جلدی کھلیں گے اور جلدی بند ہوں گے، اس تبدیلی کا اطلاق پرائمری اور سیکنڈری سطح کے تمام طلبہ پر ہوگا، جنہیں اب صبح کے نئے اوقات کے مطابق اسکول آنا ہوگا۔

وزارتِ تعلیم نے نجی اسکولوں کو بھی ہدایت کی ہے کہ وہ جمعہ کے دن ساڑھے گیارہ بجے (11:30am) تک تعلیمی سرگرمیاں ختم کر دیں، تاکہ تمام طلبہ کو نماز، خاندان کے ساتھ وقت گزارنے اور دیگر مذہبی ذمہ داریوں کے لیے مناسب وقت مل سکے۔

وزارت نے واضح کیا ہے کہ جمعہ کا دن بدستور مکمل تعلیمی دن ہوگا، اور حاضری و چھٹی کے تمام قوانین سرکاری پالیسی کے مطابق ہی لاگو ہوں گے۔ کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

دوسری جانب یو اے ای میں جمعہ کے خطبات اور نماز کا وقت 12:45 دوپہر مقرر کیا گیا ہے،۔

جنرل اتھارٹی برائے اسلامی امور، اوقاف اور زکوٰۃ کے مطابق یہ یکساں شیڈول تمام امارات اور مساجد میں نافذ ہو چکا ہے، تاکہ نمازی مکمل خطبہ سن سکیں اور ایک ہی وقت میں نماز ادا کر سکیں۔

Watch Live Public News