پشاور میں خواجہ سرا کو نامعلوم افراد نے قتل کردیا

پشاور میں خواجہ سرا کو نامعلوم افراد نے قتل کردیا

(ویب ڈیسک ) پشاور میں تھانہ فقیر آباد کے علاقے حسن گڑھی میں خواجہ سراء قتل کردیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ   باسط عرف بجلی کو نامعلوم افراد نے قتل کیا،اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی۔

پولیس نے بتایا کہ خواجہ سراء باسط کہیں جارہا تھا،اندھا دھند فائرنگ سے جاں بحق ہوگیا۔ باسط عرف بجلی کی لاش تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دی گئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ تحقیقات کررہے ہیں، بجلی کی پوسٹ مارٹم جاری ہونے پر مقدمہ درج کریں گے۔

Watch Live Public News