کوئٹہ میں ایف سی ہیڈکوارٹرز میں محرم الحرام کےحوالےسےسیکیورٹی کانفرنس کا انعقاد

کوئٹہ میں ایف سی ہیڈکوارٹرز میں محرم الحرام کےحوالےسےسیکیورٹی کانفرنس کا انعقاد
کیپشن: کوئٹہ میں ایف سی ہیڈکوارٹرز میں محرم الحرام کےحوالےسےسیکیورٹی کانفرنس کا انعقاد

ویب ڈیسک: ہیڈکوارٹرز فرنٹیئر کور بلوچستان (نارتھ) میں محرم الحرام کے حوالے سے امن و امان کی صورتحال پر غور کے لیے ایک اہم سیکیورٹی کانفرنس منعقد ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق  کانفرنس کی صدارت انسپکٹر جنرل ایف سی بلوچستان (نارتھ) میجر جنرل عابد مظہر نے کی، جس میں کمشنر کوئٹہ ڈویژن حمزہ شفقات، شیعہ و سنی علماء کرام، تاجر برادری، اور مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ کانفرنس میں محرم الحرام میں تمام حفاظتی اقدامات کو حتمی شکل دی گئی۔

شرکاء نے محرم الحرام میں  جلوسوں اور اجتماعات کے پرامن انعقاد کیلئے اپنی مکمل حمایت کی یقین دہانی کرائی۔

آئی جی ایف سی (نارتھ) میجر جنرل عابد مظہر نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ محرم الحرام میں بھرپور حفاظتی انتظامات کیے جائے گے۔ محرم الحرام میں پرامن حالات کو قائم کرنے میں تمام شرکاء کا کلیدی کردار ہے۔

عالم دین قاری عبید اللہ نے کہا کہ ایف سی ہیڈکوارٹرز میں محرم الحرام کے حوالے سے امن و امان قائم رکھنے کیلئے ایک ملاقات ہوئی۔ ہمارے دشمن بہت سے ہیں اور انکے مذموم عزائم کو ناکام کرنے میں ایف سی کا اہم کردار ہے۔

حاجی محمد اعجاز، ہزار برادر کوئٹہ نے کہا کہ آجکی ملاقات میں محرم الحرام کے دوران حفاظتی انتظامات کو خوش اسلوبی سے مکمل کرنے پر بات چیت ہوئی۔

Watch Live Public News