شیخ حسینہ واجد کو توہین عدالت کیس میں 6 ماہ قید کی سزاسنادی گئی

شیخ حسینہ واجد کو توہین عدالت کیس میں 6 ماہ قید کی سزاسنادی گئی
کیپشن: شیخ حسینہ واجد کو توہین عدالت کیس میں 6 ماہ قید کی سزاسنادی گئی

ویب ڈیسک: شیخ حسینہ واجد کو بین الاقوامی جرائم ٹریبونل (ICT) توہین عدالت کیس میں 6 ماہ کی قید سنا دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق اسی کیس میں کالعدم بنگلہ دیش چھاترو لیگ (BCL) کے رہنما شاکل اکنڈ بلبُل کو بھی دو ماہ قید کی سزا سنائی گئی ہے۔عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ دونوں افراد کی سزا اس وقت سے نافذ العمل ہوگی جب وہ گرفتار ہوں گے یا خود کو عدالت کے حوالے کریں گے۔

سماعت کے دوران چیف پراسیکیوٹر محمد تاج الاسلام، ریاستی دفاعی وکیل امیر حسین، اور سینئر وکیل و امیکس کیوری اے وائی مشیع الزمان نے دلائل پیش کیے۔

Watch Live Public News