(ویب ڈیسک ) عالمی مارکیٹ سمیت ملک بھر میں سونے کی قیمت میں کمی ہوگئی۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 600 روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد فی تولہ سونا 3 لاکھ 56 ہزار 200 روپے کا ہوگیا جبکہ 10 گرام سونا 514 روپے کی کمی سے 3 لاکھ 5 ہزار 384 روپے کا ہوگیا۔
ادھر عالمی مارکیٹ میں سونا 6 ڈالر سستا ہوکر 3342 ڈالر فی اونس کی سطح پر آگیا۔
ڈالر مہنگا:
دوسری جانب اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 19 پیسے مہنگا ہوگیا ہے۔ انٹر بینک میں ڈالر 283.76 روپے سے بڑھ کر 283.95 روپے پر بند ہوا۔