شہباز شریف کی قیادت میں ہائبرڈ سسٹم کامیاب ہورہا ہے، وزیر دفاع خواجہ آصف

شہباز شریف کی قیادت میں ہائبرڈ سسٹم کامیاب ہورہا ہے، وزیر دفاع خواجہ آصف

(ویب ڈیسک ) وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ شہباز شریف کی قیادت میں ہائبرڈ سسٹم کامیاب ہورہا ہے، پی ٹی آئی دور میں ہائبرڈ سسٹم اس لیے کامیاب نہیں ہوا کہ وہ ایک دوسرے پر اعتماد ہی نہیں کرتے تھے۔

نجی ٹی وی کے پروگرام  میں گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ سول اور ملڑی اسٹیبلشمنٹ میں اچھے تعلقات کو ہائیبرڈ نظام کہتے ہیں۔ شہباز شریف کی قیادت میں ہائبرڈ سسٹم کامیاب ہورہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف  کے دور  میں ہائبرڈ سسٹم  اس لیے کامیاب نہیں ہوا کہ وہ ایک دوسرے پر اعتماد ہی نہیں کرتے تھے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ اب بانی پی ٹی آئی صدر کے پاس گئے اور کہا کہ پوری عمر کے لیے باجوہ کو آرمی چیف بنانا چاہتے ہیں۔

پیپلزپارٹی کی حکومت میں شمولیت سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت میں شامل ہونے یا نہ ہونے کا فیصلہ پیپلز پارٹی کو کرنا ہے، پی ڈی ایم حکومت میں پیپلز پارٹی کے ساتھ اچھا تجربہ رہا۔

Watch Live Public News