شاہ رخ خان کے نائٹ رائیڈرز گروپ نے امریکا میں بین الاقوامی کرکٹ اسٹیڈیم قائم کر دیا

شاہ رخ خان کے نائٹ رائیڈرز گروپ نے امریکا میں بین الاقوامی کرکٹ اسٹیڈیم قائم کر دیا
کیپشن: شاہ رخ خان کے نائٹ رائیڈرز گروپ نے امریکا میں بین الاقوامی کرکٹ اسٹیڈیم قائم کر دیا

ویب ڈیسک: بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان کے شریک ملکیتی نائٹ رائیڈرز گروپ نے امریکا کے شہر لاس اینجلس میں بین الاقوامی معیار کا کرکٹ اسٹیڈیم قائم کر کے نئی تاریخ رقم کر دی ہے۔

یہ نیا اسٹیڈیم گروپ کا ہوم مارکیٹ سے باہر پہلا بین الاقوامی کرکٹ انفراسٹرکچر ہے، جہاں پہلی بار میجر لیگ کرکٹ (MLC) کا میچ کھیلا گیا۔ افتتاحی میچ میں لاس اینجلس نائٹ رائیڈرز نے واشنگٹن فریڈم کا مقابلہ کیا۔

نائٹ رائیڈرز کرکٹ گراؤنڈ کو صرف ایک اسٹیڈیم نہیں بلکہ لاس اینجلس میں کرکٹ کے مستقل مرکز کے طور پر تیار کیا گیا ہے۔ اس میں آٹھ وکٹوں پر مشتمل مین اسکوائر، آئی سی سی معیار کے مطابق گراؤنڈ ڈیزائن اور 120 فٹ بلند چھ فلڈ لائٹ ٹاورز شامل ہیں۔ منصوبے کے لیے 32 ہزار میٹرک ٹن سے زائد مٹی منتقل کی گئی۔

شاہ رخ خان کے مطابق یہ اسٹیڈیم ایک خواب کی تعبیر ہے اور اس کا مقصد صرف میچز کا انعقاد نہیں بلکہ کرکٹ، تفریح اور کمیونٹی کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرنا ہے۔

نائٹ رائیڈرز اسپورٹس کے سی ای او وینکی میسور نے اس منصوبے کو گروپ کی عالمی حکمت عملی کا اہم حصہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ جدید انفراسٹرکچر کرکٹ کی عالمی ترقی کے لیے ضروری ہے۔

واضح رہے کہ نائٹ رائیڈرز گروپ اس وقت تین براعظموں میں چار فرنچائزز کا مالک ہے، جن میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز، ٹرِنباگو نائٹ رائیڈرز، ابوظبی نائٹ رائیڈرز اور لاس اینجلس نائٹ رائیڈرز شامل ہیں، جبکہ گروپ اب تک مختلف لیگز میں مجموعی طور پر نو ٹائٹلز جیت چکا ہے۔

Watch Live Public News