آبنائے ہرمز کا انتظام ایران کے اختیار میں ہے،سینٹ کام کے نہیں ، ایرانی نائب وزیر خارجہ

آبنائے ہرمز کا انتظام ایران کے اختیار میں ہے،سینٹ کام کے نہیں ، ایرانی نائب وزیر خارجہ

(ویب ڈیسک) ایرانی نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی  کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز کا انتظام ایران کے اختیار میں ہے، سینٹ کام کے نہیں۔

تفصیلات کے مطابق ایرانی نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی نے بحرین میں امریکا کی زیر قیادت علاقائی سکیورٹی اجلاس پر شدید تنقید کی ہے۔

انہوں نے سوشل میڈیا پر جارری بیان میں کہا کہ آبنائے ہرمز کا انتظام ایران کے اختیار میں ہے، سینٹکام کے نہیں، بحرین میں ہونے والا فوجی اجلاس خلیج فارس میں قانونی نظام یا سکیورٹی قائم نہیں کرسکتا۔

کاظم غریب آبادی نے کہا کہ خطے میں امن واستحکام، امریکی فوج کے زیرسایہ رہنے سے نہیں آئے گا، یہ علاقائی ممالک کی خودمختاری،نئی جغرافیائی حقیقتوں کو تسلیم کرنے اور خطے سے امریکی فوجی انخلا، اس کی مداخلت ختم کرنے سے ہی ممکن ہوگا۔

ادھر امریکی سینٹ کام کے مطابق بحرین میں امریکا کی زیرقیادت 12 ممالک کے فوجی سربراہان کا علاقائی اجلاس ہوا جس میں مشرق وسطیٰ کی موجودہ سکیورٹی صورتحال اور دفاعی تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

Watch Live Public News