(ویب ڈیسک) سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس نے ساتھیوں سمیت استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا۔
آزاد کشمیر کی سیاست میں بڑی پیش رفت، سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے عبدالعلیم خان سے اہم ملاقات کی۔جس کے بعد سردار تنویر الیاس نے ساتھیوں سمیت استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔
آزاد کشمیر کے وزیر زراعت چوہدری علی شان سونی بھی استحکام پاکستان پارٹی میں شامل ہو گئے۔ آزاد کشمیر کے سابق وزیر صحت نثار انصر ابدالی نے بھی استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی۔وزیراعظم آزاد کشمیر کے سابق مشیر سردار افتخار رشید بھی استحکام پاکستان پارٹی کا حصہ بن گئے۔
استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان نے سردار تنویر الیاس اور ان کے ساتھیوں کا خیرمقدم کیا۔عبدالعلیم خان نے نئے شامل ہونے والے رہنماؤں کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
سردار تنویر الیاس اور ساتھیوں نے عبدالعلیم خان کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا۔ سردار تنویر الیاس اس سے قبل بھی استحکام پاکستان پارٹی میں رہے چکے ہیں۔
ذرائع کے مطابق تنویر الیاس کو استحکام پارٹی آزاد کشمیر کا صدر اور نثار انصر ابدالی کو سیکرٹری جنرل بنائے جانے کا بھی امکان ہے۔
استحکام پاکستان پارٹی نے آزاد کشمیر میں سیاسی سرگرمیاں مزید تیز کرنے کا اعلان کر دیا۔
سابق وزیر طاہر کھوکھو، ملک ذولفقار میں استحکام پاکستان پارٹی میں شامل ہو چکے ہیں۔ آزاد کشمیر سے دوسری جماعتوں سے ٹکٹ نہ ملنے والے امیدواروں کے مزید رہنماؤں کا بھی استحکام پاکستان پارٹی میں شامل ہونے کا امکان ہے۔