ملک کے مختلف علاقوں میں آندھی اور بارشوں کی پیشگوئی

ملک کے مختلف علاقوں میں آندھی اور بارشوں کی پیشگوئی

(ویب ڈیسک ) محکمہ موسمیات کی جانب سے ملک کے مختلف علاقوں میں آندھی اور بارشوں کی پیشگوئی کردی گئی۔

محکمہ موسمیات  کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔خیبر پختونخوا اور پنجاب کے مختلف اضلاع میں بھی آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید گرم اور مرطوبرہنے کا امکان  ہےجبکہ بلوچستان کے وسطی اضلاع میں بھی شدید گرمی برقرار رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ گلگت بلتستان میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا اور مختلف مقامات پر بارش ہونے کا امکان ہے، جبکہ آزاد کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

Watch Live Public News