میاں جاوید لطیف کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع

میاں جاوید لطیف کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع
لاہور( پبلک نیوز ) عدالت نے میاں جاوید لطیف کے جوڈیشل ریمانڈ میں 09 جون تک توسیع کر دی ٗ جوڈیشل مجسٹریٹ احسن رضا نے کیس پر سماعت کی ٗ عدالت نے آئندہ سماعت پر تفتیشی افسر سے چالان کے متعلق تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ۔تفصیلات کے مطابق ماڈل ٹاؤن کچہری میں لیگی ایم این اے میاں جاوید لطیف کے خلاف ریاست سے بغاوت ،غداری اور سائبر کرائم ایکٹ کے تحت کیس کی سماعت ہوئی ٗ مسلم لیگ(ن) کے رہنما میاں جاوید لطیف کو پولیس حکام کی جانب سے عدالت میں پیش کیا گیا۔مدعی مقدمہ نے کہا کہ ایم این اے نے ملک میں فساد برپا کرنے کے لیے ہزرہ سرائی کی، ایم این اے نجی ٹی وی کے ٹاک شو میں ملکی سلامتی اور ریاستی اداروں کے خلاف بیان دے کر  فوجداری اور آئینی قوانین کی خلاف ورزی کی۔پراسیکیوٹر نے اپنے دلائل میں کہا کہ جاوید لطیف نے ملکی سالمیت اور ریاستی اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی کی، میاں جاوید لطیف نے اپنے بیان سے عوام میں خوف ہراس پھیلایا، میاں جاوید لطیف نے حکومت اور ریاستی اداروں کے خلاف بیان دے کر مجرمانہ فعل کا ارتکاب کیا ہے۔یاد رہے کہ میاں جاوید لطیف کی ضمانت منسوخ ہونے پر سی آئی اے اور  ٹاؤن شپ پولیس کی جانب سے گرفتاری عمل میں لائی گئی تھی ٗ میاں جاوید لطیف کے خلاف  شہری جمیل سلیم  کی مدعیت میں تھانہ ٹاؤن شپ میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

Watch Live Public News