گیس سلنڈر کےدھماکےمیں جاں بحق ہونیوالوں کی تعداد 10 ہوگئی

گیس سلنڈر کےدھماکےمیں جاں بحق ہونیوالوں کی تعداد 10 ہوگئی
کیپشن: گیس سلنڈر کےدھماکےمیں جاں بحق ہونیوالوں کی تعداد 10 ہوگئی

ویب ڈیسک: حیدرآباد میں سلنڈر پھٹنے کے واقعہ کا ایک اور زخمی کراچی کے سول برنس وارڈ میں دوران علاج دم توڑ گیا، واقعے میں جاں بحق افراد کی تعداد 10 ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق ہسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ہسپتال میں 13 زخمی زیرعلاج ہیں جن میں سے 7 کی حالت تشویشناک ہے۔

خیال رہےکہ 2 روز قبل حیدرآباد کے علاقے پریٹ آباد میں گیس سلنڈر کی دکان میں دھماکا ہوا تھا جس کے بعد آگ بھڑک اٹھی تھی۔آتشزدگی کے باعث دکان میں موجود سلنڈر دھماکوں سے پھٹ گئے تھے، دھماکے اور آتشزدگی سےآس پاس کی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا تھا۔

حیدرآباد میں واقعے کے بعد گزشتہ روز بھی فضا سوگوار رہی اور علاقے میں کاروبار اور دکانیں بند رہیں۔

Watch Live Public News