ویب ڈیسک:عید الاضحیٰ کی آمد میں 2 ہفتے سے زیادہ کا وقت باقی ہے لیکن سرکاری ملازمین کی نظریں تعطیلات کے نوٹیفکیشن پر مرکوز ہیں۔
تفصیلات کے مطابق عید الاضحیٰ کی آمد آمد ہے اور پاکستان سمیت دنیا بھر میں مسلمانوں نے تیاریوں کا آغاز کر دیا ہے، ایسے میں سرکاری ملازمین کے لیے اچھی خبر آئی ہے کہ اس بار بڑی عید پر ان کو بڑی چھٹیاں ملنے کا امکان ہے۔
وفاقی اور پنجاب حکومت کی جانب سے اس بار عید الاضحیٰ پر کتنی چھٹیاں دی جائیں گی، اس حوالے سے مختلف قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں۔
اس بار عید الاضحیٰ پر 5 چھٹیاں دی جانے کا امکان ہے جبکہ محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق عید الاضحیٰ 17 جون (پیر) کو ہونے کا امکان ہے تاہم حتمی تاریخ کا فیصلہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کرے گی۔
تعطیلات کا شیڈول
عید کی تعطیلات کا باضابطہ اعلان ابھی باقی ہے لیکن ممکنہ شیڈول کے مطابق 17 سے 19 جون تک عید کی سرکاری تعطیلات ہو سکتی ہیں تکنیکی طور پر چھٹیاں 15 جون (ہفتہ) سے شروع ہوں گی کیونکہ زیادہ تر سرکاری دفاتر ہفتہ اور اتوار کو بند رہتے ہیں،اس طرح، سرکاری ملازمین کو لگاتار 5 دن کی چھٹیاں ملنے کا امکان ہے۔
متبادل تاریخ اور نظر ثانی
اگر چاند کی رویت کے حساب سے عید قرباں 18 جون کو آتی ہے تو حکومت تعطیلات کے شیڈول پر نظر ثانی کر سکتی ہے اور نیا اعلان کر سکتی ہے۔ اس حوالے سے حتمی اعلان حکومت کی جانب سے جلد کیا جائے گا۔
عید الاضحیٰ کے موقع پر سرکاری ملازمین کو ممکنہ طور پر 5 دن کی چھٹیاں مل سکتی ہیں، جو 15 جون سے شروع ہو کر 19 جون تک جاری رہیں گی تاہم حتمی فیصلہ اور اعلان حکومت کی جانب سے کیا جائے گا۔
سرکاری ملازمین تعطیلات کے نوٹیفکیشن کا انتظار کر رہے ہیں تاکہ وہ اپنے عید کے منصوبے بنا سکیں۔