بنگلہ دیش میں تاریخی تبدیلی،کرنسی نوٹوں سے شیخ مجیب الرحمان کی تصویرہٹادی گئی

بنگلہ دیش میں تاریخی تبدیلی،کرنسی نوٹوں سے شیخ مجیب الرحمان کی تصویرہٹادی گئی
کیپشن: بنگلہ دیش میں تاریخی تبدیلی،کرنسی نوٹوں سے شیخ مجیب الرحمان کی تصویرہٹادی گئی

ویب ڈیسک: بنگلہ دیش نے اپنی کرنسی کے نئے ڈیزائن متعارف کرا دیے ہیں، جن میں ملک کے بانی شیخ مجیب الرحمان کی تصویر شامل نہیں کی گئی — یہ ایک غیر معمولی تبدیلی ہے جس نے ملکی اور بین الاقوامی سطح پر توجہ حاصل کی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق، اتوار کے روز بنگلہ دیشی حکومت نے 20، 50 اور 1000 ٹکا کے نئے نوٹ جاری کیے، جن پر پہلی بار کسی بھی قومی شخصیت کی تصویر نہیں دی گئی۔ یہ فیصلہ پرانے ڈیزائن سے ہٹ کر نئے رجحان کی طرف قدم کے طور پر کیا گیا ہے۔

بنگلہ دیش کے مرکزی بینک کے ترجمان عارف حسین خان کے مطابق، اس نئی سیریز میں قومی رہنماؤں کے بجائے ملک کی ثقافت، تاریخی ورثے، قدرتی مناظر اور اہم مقامات کو اجاگر کیا گیا ہے، جن میں مندر، محلات اور دیگر یادگاریں شامل ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ نئی سیریز کا دائرہ کار بتدریج وسیع کیا جائے گا اور باقی مالیت کے نوٹ مرحلہ وار جاری کیے جائیں گے۔ تاہم، موجودہ کرنسی نوٹ اور سکے بدستور زیرِ گردش رہیں گے اور ان کی قانونی حیثیت برقرار رہے گی۔

Watch Live Public News