ویب ڈیسک: کراچی کے مختلف علاقوں میں ایک بار پھر زلزلے کے جھٹکےمحسوس کیے گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں بشمول ملیر، لانڈھی، بھینس کالونی، شیر پاؤ کالونی، اور مجید کالونی میں ایک بار پھر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق، رات ایک بج کر 6 منٹ پر زلزلے کی شدت 3.2 ریکارڈ کی گئی اور اس کا مرکز گڈاپ ٹاؤن کے قریب تھا جس کی گہرائی 12 کلومیٹر بتائی گئی ہے۔
اس کے علاوہ قائد آباد اور اطراف میں ایک بار پھر زلزلے کے جھٹکےمحسوس کیے گئے ہیں۔سعود آباد میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ آدھے گھنٹے میں تیسری بار ملیر کے اطراف زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔
ملیر اسٹیل ٹاؤن میں بھی زلزلے کے جھٹکےمحسوس ہوئے ہیں۔ کراچی میں 11 بج کر5 منٹ پر ایکبار پھر زلزلے کے جھٹکے محسوس کئےگئے ہیں۔
اس سے قبل اتوار کی شام 5 بج کر 33 منٹ پر بھی قائد آباد کے قریب 3.6 شدت کا زلزلہ آیا تھا، جس کی گہرائی 10 کلومیٹر تھی۔
تاہم، زلزلے سے کسی قسم کا جانی یا مالی نقصان ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ضلع ملیر میں زلزلے کی شدت 2.4 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کا مرکز ملیر سے 11 کلومیٹر دور مشرق میں تھا اور گہرائی 188 کلومیٹر تھی۔